حیدرآباد۔14جولائی(اعتماد نیوز) آج راجیہ سبھا میں مرکزی وزیر داخلہ راج
ناتھ سنگھ نے پولاورم آرڈننس بل کو راجیہ سبھا میں پیش کی ۔ اس موقع پر
مختلف پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے راجیہ سبھا ممبران نے اس پر مباحث میں
حصہ لیا۔
سی پی آئی کے رکن ڈی راجا نے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اس بل کو جاری
کرنے سے متعلق دونوں ریاستوں کے عوام سے بات چیت کے بعد ہی فیصلہ کرنا
چاہئے۔ تاہم انہوں نے اس پراجکٹ کے ڈیزائن کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا۔
تلگو دیشم کے رکن راجیہ سبھا سی ایم رمیش نے پولاورم ڈولپمنٹ اتھارٹی کو
قائم کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے اس بل کی
بھر پور تائید کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجکٹ سے کسی کو
نقصان پہونچنے والا نہیں ہے۔ اور نہ ہی اس سے تلنگانہ کے مفادات کو خطرہ
لاحق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل آندھرا پردیش کے عوام کے زندگی اور موت
کے سوال کا موقف رکھنے والا پراجکٹ ہے۔
سی پی ایم کی جانب سے اس بل کی مخالفت
سی پی ایم نے اس بل کی شدید مخالفت کی۔ اس پارٹی کے رکن راجیہ سبھا راجیو
نے کہا کہ یہ بل جمہوری اصول کے خلاف ہے۔ انہوں نے دونوں ریاستوں کے اسمبلی
میں بات چیت کے بغیر ریاست کے سرحدوں کو تبدیل کرنے کی شدید مذمت کی۔